سائلینس پیریڈ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کر سکتی:بی جے پی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 12نومبر: بی جے پی کا وفد سدھیر سریواستو کی قیادت میں الیکشن کمیشن پہنچا اور مطالبہ کیا کہ جے ایم ایم کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سدھیر سریواستو نے بتایا کہ سائلینس پیریڈ انتخابات سے ایک دن پہلے یعنی 11 تاریخ کو شام 5 بجے سے شروع ہوتا ہے۔ اس دوران کچھ نہیں کرنا ہے، کسی مہم سے متعلق کوئی پریس کانفرنس نہیں کرنی ہے۔ اس کے باوجود الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جے ایم ایم پارٹی کے ایک سینئرلیڈر نے آج ایک پریس کانفرنس کی اور وہ بھی کھلے عام دارالحکومت رانچی میں سب کے سامنے۔وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی پارٹی ایسا کام کرنے کی کوشش نہ کرے۔










Users Today : 209
Users Yesterday : 247
Users Last 7 days : 2832
Users Last 30 days : 7444
Users This Month : 7430
Users This Year : 7444
Total Users : 4568987