ہزاری باغ۔بہار سرحدی علاقے سے برآمدگی، خاندان کے حوالے
جمشیدپور، 27 جنوری :۔[جدید بھارت نیوز سروس]تقریباً 13 دن تک لاپتہ رہنے کے بعد منگل کی صبح چودھویں دن پولیس ٹیم نے کیروو گاندھی کو بحفاظت برآمد کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق صبح تقریباً 4:30 بجے ان کی بازیابی ہزاری باغ۔بہار سرحدی علاقے سے عمل میں آئی۔ پولیس نے بازیابی کے بعد انہیں سیدھے ان کی رہائش گاہ لے جا کر اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ بیٹے کو خیریت سے دیکھ کر گھر والوں نے راحت کی سانس لی۔ اس موقع پر رہائش گاہ پر محدود افراد کی موجودگی رہی۔ ابھی تک اس معاملے پر کسی بھی فریق کی جانب سے کوئی عوامی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس کی طرف سے بھی فی الحال بازیابی سے متعلق کوئی باضابطہ معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، معاملے کی تفتیش جاری ہے اور برآمدگی سے جڑے تمام پہلوؤں کی باریکی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ حقائق کی تصدیق کے بعد ہی مکمل تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔ 13 جنوری کو کیروو گاندھی کے اچانک لاپتہ ہونے کی خبر سے جمشیدپور میں سنسنی پھیل گئی تھی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593677