جدید بھارت نیوز سروس رانچی،7 جنوری: جھارکھنڈ اسٹیٹ ایمپلائز فیڈریشن کے ریاستی صدر عادل ظہیر نے ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی اور انہیں نئے سال اور نئی حکومت کے قیام کی مبارکباد دی۔ اور خواہش ظاہر کی کہ 2025 جھارکھنڈ اور ریاست جھارکھنڈ کے ریاستی ملازمین کے لیے ترقی کا سال ہو۔



