جدید بھارت نیوز سروس
گریڈیہہ ،9/اپریل : آج گانڈے کی ایم ایل اے محترمہ کلپنا سورین مرمو کا گریڈیہہ کا دورہ ہوا جس میں انہوں نے کئ اہم باتیں، جس میں خاص طور سے موبائل میڈیکل یونٹ سیوا کی شروعات کے لئے ہری جھنڈی دکھایا. بتادیں کہ حکومت کی جانب سے موبائل میڈیکل یونٹس شروع کیے گئے ہیں جس کا مقصد ہر گاؤں میں طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کے ساتھ میڈیکل وین گائوں کا سفر کریں گی اور لوگوں کو صحت کے فوائد فراہم کریں گی۔ یہ پروگرام ہنس فاؤنڈیشن کے تعاون سے ریاست بھر میں چلایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا افتتاح بدھ کے روز گریڈیہ ضلع کے گانڈے اسمبلی حلقہ میں واقع بینگ آباد بلاک ہیڈ کوارٹر سے ایم ایل اے کلپنا مرمو سورین نے کیا۔ یہاں منعقدہ پروگرام کے بعد ایم ایل اے کلپنا مرمو سورین نے آٹھ موبائل میڈیکل یونٹس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ موبائل میڈیکل یونٹ کو روانہ کرنے سے پہلے ایم ایل اے کلپنا مرمو سورین نے میڈیکل وین کے اندر بیٹھ کر اس کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اس کے تحت دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی مکمل معلومات لی۔ بتایا گیا کہ اب تک ریاست جھارکھنڈ کے 1800 گاؤں کو موبائل میڈیکل یونٹس سے جوڑا گیا ہے، وہیں گریڈیہہ میں 160 گاؤں آٹھ موبائل میڈیکل یونٹس کے ذریعے مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں ایم ایل اے کلپنا مرمو سورین کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر نمن پریاش لاکرا، ڈی ڈی سی سمیتا کماری، سول سرجن ایس پی مشرا، سابق ایم ایل اے کیدار ہزارا، سنجے سنگھ، مہلال سورین اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔



