آسنسول،19اکتوبر (راست) آسنسول اور ضلع پچھم بردوان کے 145 عازمین حج کے لیے صحت جانچ کیمپ کا انعقاد ضلع اسپتال میں سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نے نکھل داس کی نگرانی میں 21 اکتوبر کو کیا جائے گا ۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے ضلعی حج کوآرڈنیٹر ڈاکٹر ذیشان الہی نے بتایا کہ تمام عازمین کے لیے ایک فارم کا اجرا کیا گیا ہے جس میں ان کی تفصیلی جانکاری رہے گی اور اسی بنا پر ریاستی حکومت کی جانب سے تمام عازمین کے خون کی جانچ بلڈ پریشر کی جانچ سینے کا ایکسرے اور دیگر جانچ کیا جائے گا اس سلسلے میں ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ ڈاکٹر محمد یونس نے تمام عازمین سے گزارش کی ہے کہ 21 اکتوبر کی صبح نو بجے آسنسول ضلع ہسپتال پہنچ جائیں وہاں پر ضلع اسپتال کی انتظامیہ ان کو تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں ضلعی ہیڈ کوآرڈینیٹر کے اراکین ڈاکٹر ذیشان الہی محمد مختار قمر الہدی محمد قیصر سمیت محمد ندیم ایڈوکیٹ سمیت دیگر کوآرڈینیٹر عازمین کی معاونت کے لیے موجود رہیں گے۔



