جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ 19 اکتوبر، 24: آج بہار پردیش یوتھ کانگریس “لیگل سیل” کی میٹنگ ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر، صداقت آشرم، پٹنہ میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت بہار پردیش یوتھ کانگریس “لیگل سیل” کے صدر وکاس کمار جھا نے کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انڈین یوتھ کانگریس کے سکریٹری کم بہار کے انچارج سمراٹ کیسری جینا نے کہا کہ یوتھ کانگریس “لیگل سیل” کے عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کانگریسی کارکنوں کی عدالتوں میں زیر التوا مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد کریں اور نئے نئے وکیلوںکو یوتھ کانگریس کے ساتھ جو ڑیں تاکہ تنظیم کو مضبوط کیا جاسکے۔ اس موقع پر ردھی گاندھی، شاہ رخ خان، گوہر علی، وکاس پٹیل، ندیم امام کے علاوہ یوتھ کانگریس کے درجنوں وکیل موجود تھے۔









Users Today : 297
Users Yesterday : 290
Users Last 7 days : 2335
Users Last 30 days : 4524
Users This Month : 4510
Users This Year : 4524
Total Users : 4566067