جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد،7؍مئی: رنگداری (بھتہ) مانگنے والے گروہ کا دھنباد پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ بروا اڈہ تھانہ علاقے میں بدنام زمانہ پرنس خان عرف چھوٹے سرکار کے نام کا خوف دکھا کر ایک کروڑ روپے کی رنگداری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی تفتیش کی بنیاد پر ملزمان کو دبوچ لیا۔ اس کی تصدیق سٹی ایس پی رتوک شریواستو نے کی ہے۔
تاجر سے ایک کروڑ کی رنگداری مانگی گئی تھی
سٹی ایس پی نے بتایا کہ 6 مئی 2026 کو تاجر غلام انصاری نے بروا اڈہ تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے درخواست میں ذکر کیا تھا کہ نامعلوم مجرموں کی جانب سے فون کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے اور ایک کروڑ روپے کی رنگداری مانگی جا رہی ہے۔ شکایت ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔
گرفتار ملزمان میں یہ شامل ہیں
تکنیکی تحقیق، موبائل لوکیشن اور کال ڈیٹیلز کی بنیاد پر پولیس نے مشتبہ افراد کی شناخت کی۔ اس کے بعد اعلیٰ حکام کی ہدایت پر خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے دیوانند سنگھ عرف چندن سنگھ، بالک کمار داس، محمد ناصر انصاری عرف جے کانت سکرے اور سوریندر کمار مہتو عرف گولک کو گرفتار کر لیا۔پوچھ گچھ میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پرنس خان عرف چھوٹے سرکار کا نام لے کر لوگوں میں دہشت پیدا کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے غلام انصاری کے علاوہ دھنباد کے اشرفی ہسپتال کے آپریٹر سے بھی رنگداری مانگنے کا اعتراف کیا ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والاایک کی پیڈ موبائل اور ایک اسمارٹ فون برآمد ہوا ہے۔ پولیس اب اس گروہ کے دیگر ارکان اور اس کے نیٹ ورک کی بھی جانچ کر رہی ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594207