Wednesday, December 17, 2025
ہومJharkhandسماجی رضاکار مرحوم سمیع آزاد کی یاد میں تعزیتی نشست کا اہتمام

سماجی رضاکار مرحوم سمیع آزاد کی یاد میں تعزیتی نشست کا اہتمام

جدید بھارت نیوز سروس:رانچی،25؍دسمبر:مارننگ گروپ کے سرپرست اور سماجی کارکن مرحوم سمیع آزاد کی یاد میں آج ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر مارننگ گروپ کے چیف سرپرست حاجی حلیم الدین نے کہا کہ سمیع آزاد وقت کے پابند اور وعدے پر کھرا اترنے والے شخص تھے ۔ ضرورت مندوں کی خدمت ان کی زندگی کا اہم حصہ بن چکی تھی ۔صدر عاقل الرحمان نے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فطرت سیدھی سادی تھی، ہر کسی سے مسکراتے ہوئے ملا کرتے تھے اور کم بولتے تھے، انہیں کھیل بالخصوص فٹبال سے بے پناہ لگاؤ ​​تھا۔ وہ کولکتہ کے محمڈن اسپورٹنگ کے رکن تھے وہ بھی اس کلب سے وابستہ تھے، نہال احمد نے کہا کہ مرحوم سمیع آزاد کا اس دنیا سے جانا معاشرے اور مارننگ گروپ کیلئے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔ جس کی تلافی صدیوں تک نہیں ہو سکتی۔اس موقع پر نظام علی، اعجاز عالم، مستقیم عالم، عبدالمنان، نفیس اختر، محمد اقبال، سرفراز احمد، حسن سیفی پرنس، محمد پرویز خان، شرفل خان، محمد کلام، شمیم مجیبی ، یونس خان، نشاط انور کے علاوہ تمام ممبران نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات