ہومJharkhandریڈ سی انٹرنیشنل اسکول میں 6 روزہ سمر کیمپ کا آغاز: بچوں...

ریڈ سی انٹرنیشنل اسکول میں 6 روزہ سمر کیمپ کا آغاز: بچوں کی بھرپور شرکت

زومبا ڈانس، سینڈ آرٹ اور نو فائر کوکنگ نے بچوں کو خوب محظوظ کیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 12؍ مئی: ریڈ سی انٹرنیشنل اسکول، آزاد بستی اور رمضان کالونی کانٹا ٹولی برانچ میں 6 روزہ سمر کیمپ کا آغاز ہوا۔ یہ سمر کیمپ 11 مئی سے 16 مئی تک جاری رہے گا۔ یہ سمر کیمپ بچوں کے لیے تفریح اور بہت کچھ سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس کیمپ میں اسکول اور اسکول کے باہر کے تقریباً 300 سے زائد بچوں نے حصہ لیا۔ اس سمر کیمپ میں کئی دلچسپ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جیسے کھیل کے مقابلے، زومبا ایکسرسائز ڈانس، آرٹ اینڈ کرافٹ، نو-فائر کوکنگ، فن ود کلر، گیمز، سائنس کے تجربات اور سینڈ آرٹ وغیرہ۔
اس سمر کیمپ میں بچوں کے لیے مختلف قسم کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ سمر کیمپ کے پہلے دن بچوں نے زومبا سرگرمی کے ذریعے رقص کی شکل میں اپنی جسمانی ورزش کی۔ نیچر کولیج ‘ کے ذریعے بچوں نے ٹوٹے ہوئے پتوں اور خشک پتوں کے تعاون سے مختلف چیزیں بنائیں، جیسے مچھلی، جانور، آکٹوپس اور تتلی وغیرہ۔ ان سرگرمیوں سے بچوں نے کافی خوشی محسوس کی اور بھرپور لطف اٹھایا۔ اسکل ڈویلپمنٹ (مہارت کے فروغ) کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے بچوں نے سینڈ آرٹ اور آرٹ اینڈ کرافٹ کے ذریعے ریت اور مٹی کا استعمال کر کے مختلف قسم کی شکلیں بنائیں۔ بچوں نے اپنی پسند کی چھوٹی چھوٹی شکلیں کھیلنے کے لیے بنائیں۔ ‘نو فائر کوکنگ ‘ کے ذریعے ایک گروپ نے بسکٹ سے چاٹ بنائی اور دوسرے گروپ نے بسکٹ کپ کیک بنایا جو کہ کافی مزیدار تھا۔
بچوں نے اسے کھا کر خوب لطف اٹھایا۔ دوسرے دن کا کیمپ ورزش اور تفریح سے بھرپور زومبا ایکسرسائز ڈانس کے ساتھ ختم ہوا۔ اس پورے پروگرام کی کمان پرنسپل محترمہ سونی ستارہ کرکیٹا، اکیڈمک انچارج ثناء انعم، کہکشاں پروین، ایکٹیویٹی انچارج مس صبا گلنار، عائشہ وسیم، سریتا لکڑا، روزی پروین، ثناء آفرین، عارفہ شاہی، فضا انور، شاہین، زینب میم، سمرن، معظمہ، شیریں ناز، سادیہ، مہوش ندا، تمنا پروین، صدف اعجاز، عفت آفرین، تاشقین رحمان، سہما رحمانی، الماس معین الدین ڈار، چندا انجم، کرن کماری، فرحت پروین، عائشہ زرین، منور جبیں، مہر پروین، سوہنا نشا، مدحت فاطمہ اور رینو منڈا وغیرہ نے سنبھالی اور اپنا بھرپور تعاون دیا۔ یہ سمر کیمپ بچوں کے لیے صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں ہے بلکہ کچھ سیکھنے اور گروپ ایکٹیویٹی کا تجربہ کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات