جدید بھارت نیوز سروس
گملا،26؍جولائی: پولیس کا جے جے ایم پی عسکریت پسند تنظیم کے ساتھ تصادم ہوا ہے۔ اس تصادم میں سیکورٹی فورسز نے تین عسکریت پسندوں کو مار گرایا ہے۔ یہ تصادم ہفتہ کی صبح ضلع کے گھاگھرا تھانہ علاقے کے لاواداگ میں ہوا۔ تصادم ختم ہونے کے بعد تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے تین عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ اس کے علاوہ موقع سے ایک اے کے 47 اور دو انساز بھی برآمد ہوئے ہیں۔عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی مہم جاری ہے۔گملا کے ایس پی حارث بن زماں نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جے جے ایم پی تنظیم کے جنگجو ایک بڑی واردات کو انجام دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر ضلع پولیس اور جھارکھنڈ جگوار نے مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کو دیکھ کر جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں تین جنگجو مارے گئے۔ باقی جنگجو گھنے جنگلات کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی مہم جاری ہے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595221