100 سے زائد مقدمات درج ہیں؛ این آئی اے کی موسٹ وانٹیڈ لسٹ میں تھا
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 27 نومبر:۔ 15 لاکھ روپے کے انعامی نکسلی چھوٹو کھروار آپسی لڑائی میں مارا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی رات دیر گئے لاتیہار ضلع کے ناوا ڈیہہ میں پیش آیا۔ نکسلی کمانڈر چھوٹو کھروار 100 سے زیادہ نکسلی وارداتوں میں ملزم تھا۔ لاتیہار کے علاوہ دیگر اضلاع کے تھانوں میں بھی اس کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔ اس کا نام این آئی اے کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل تھا۔ این آئی اے نے اس پر 3 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔ ماؤنواز کمانڈر چھوٹو کھاروار لاتیہار کے چھیپا دوہر علاقے کا رہنے والا ہے۔ بوڑھا پہار پر آپریشن آکٹوپس کے بعد، چھوٹو کھروار نے ماؤنواز تنظیم کی کمان سنبھالی۔ چھوٹو کھروار کی قیادت میں ماؤنواز گملا، لوہردگا اور لاتیہار کے علاقوں میں سرگرم تھے۔ چھوٹو کھروار ماؤنوازوں کے کوکل اور شنکھ زون کا انچارج تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بوڑھاپہار علاقہ سے فرار ہونے والے ماؤنواز چھوٹو کھروار میں شامل ہو گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں چھوٹو کھروار نے لیوی کے لیے کئی پرتشدد واقعات کو انجام دیا۔ جبکہ لاتہار کے علاقے چھیپاڈوہر میں بھی اس نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور کو قتل کر دیا تھا۔








Users Today : 211
Users Yesterday : 184
Users Last 7 days : 2259
Users Last 30 days : 3917
Users This Month : 3903
Users This Year : 3917
Total Users : 4565460