Sports

جھارکھنڈ مرد و خواتین آتیا پاتیا ٹیم سینئرنیشنل مقابلے میں حصہ لینے کیلئے مہاراشٹرا کیلئے روانہ

69views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم جنوری: جھارکھنڈ اسٹیٹ آتیا پاتیا ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ریاستی سطح کے انتخابی مقابلے کا انعقاد گزشتہ روز بنگیہ کلچرل کونسل اسکول، سیکٹر-2، دھروا، رانچی میں کیا گیا۔ اس کے بعد جھارکھنڈ کی مردوں اور خواتین کی ٹیم کا انتخاب پندرہ روزہ تربیتی کیمپ کی بنیاد پر کیا گیا۔بنگیہ کلچرل کونسل اسکول، دھروااور ادے بی ایڈ کالج، بی آئی ٹی میسرا، چیف ٹرینر اجے جھا، اسسٹنٹ ٹرینر سندیپ کمار مہتو، اسسٹنٹ ٹرینر موچی رائے، اسسٹنٹ کوچ سورج پاسوان اور سینئرکھلاڑی وویک کمار کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ جھارکھنڈ آتیا پاتیا ٹیم 37ویں مرد اور 33ویں خواتین کے قومی مقابلے میں حصہ لینے کیلئے ہٹیا ریلوے اسٹیشن سے سائگون (مہاراشٹرا) کیلئے روانہ ہوئی۔ ٹیم کا اعلان جھارکھنڈ ریاست آتیا پاتیا ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اجے جھا نے کیا، ٹیم کی روانگی کے وقت ایسوسی ایشن کے ممبران شبھم سنگھ، کوشل کمار، آکاش کمار، نکھل کمار اور سینئرٹرینر وویک کمار نے مبارکباد پیش کی۔
جھارکھنڈ مردوں کی ٹیم:

  1. انوپ سورینگ (کپتان)،2. رویجیت کانڈے ینگ، 3۔روشن کرکیٹا،4. سدرشن سنگھ، 5. کلدیپ کمار مہتو،(یہ سب ادے بی ایڈ کالج، میسرہ، رانچی سےہیں)6. سائمن سورین، 7.دیپسن کسکو، 8. کرشنا مرمو، 9۔راج کمار ہیمبرم، 10. ساگر اورائوں،(یہ تمام جامتاڑا سے ہیں)11. ابھیرام مہتو،12. لکھن مہتو،(دونوں رانچی سے ہیں) 13۔پریانشو کمار، 14.سنجیو کمار، 15. انوج کمار گپتا، انسٹرکٹر: سورج پاسوان، منیجر:- ریحان فضل۔
    جھارکھنڈ خواتین کی ٹیم:
    1۔ساریکا کجور (کپتان)2۔چھایا ترکی،3. سونالی کماری،4. ششی کرن کرکیٹا،5۔انیتا بیج،6. سونی بیک، (تمام ادیا بی ایڈ کالجز، میسرا سے ہیں)7۔سلیکھا کماری،8 ۔امریتا کماری، 9۔انیتا کماری، 10. گنگا کماری، 11. نمیتا کماری، 12. سشیلا کماری، 13. لکشمی کماری، (تمام رانچی سے ہیں)انسٹرکٹر: سندیپ ،منیجر:-موچی رائے۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.