Jharkhand

جھارکھنڈ کو بیج پیداوار میں خودانحصار بنانے کا ہدف:شلپی نیہاترکی

50views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،30جنوری:۔ وزیر زراعت شلپی نیہا ترکی جائزہ نشست منصوبوں کو لیکر جاری ہے۔ وزیر شلپی نے اینیمل ویلفیئر بورڈ اور سیڈ کارپوریشن کو لیکر افسروں کے ساتھ جائزہ نشست کی۔ اس نشست کے بعد وزیر شلپی نیہا ترکی نے کہا کہ مویشی کی فلاح کو لیکر زمینی سطح پر کام کرنے والے این جی او کے ساتھ بہت جلد ایک وسیع سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ مویشی سے متعلق بہت ساری جانکاری محکمہ کے پاس نہیں ہے، پر این جی او لگاتار اس پر کام کر رہی ہے، زمینی سطح پر اس کا کام دکھتا بھی ہے۔ اس لئے این جی او کے تجربہ اور مویشی فلاح کو لیکر کئے گئے ریسرچ کا فائدہ محکمہ لے گی۔ وزیر زراعت شلپی نے کہا کہ آج ملک کے ک ئی ریاست بیج پیداوار میں نہ صرف خودانحصار ہے، بلکہ وہ دیگر ریاستوں کو بھی بیج سپلائی کر رہے ہیں۔ وہیں جھارکھنڈ آج بھی بیج کے معاملے میں دوسرے ریاستوں پر منحصر ہے۔ محکمہ ہر سال لاکھوں کروڑوں روپئے بیج خرید اور تقسیم پر خرچ کرتی ہے۔ محکمہ کا ہدف آنے والے وقت میں جھارکھنڈ کو بیج پیداوار میں خود انحصار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حال میں محکمہ کی ٹیم نے ان کے ساتھ کرناٹک کا دورہ کیا تھا۔ کرناٹک بیج پیداوار میں کس پالیسی اور ریسرچ کو اپنا رہی ہے، اسے اپنانے کی ضرورت ہے، تبھی بیج تقسیم میں جھارکھنڈ کو بیج پیداوار میں خود انحصار بنانے کا ہدف پورا ہو سکتا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.