اتراکھنڈکی ٹیم کو شکست دے کر قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی اہل
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی/بھلائی،۳۰؍ستمبر: چھتیس گڑھ کے مشہور شہر بھیلائی میں ڈی ڈی سی کے زیر اہتمام منعقدہ کوالیفائنگ میچ میں جھارکھنڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 115 رنز بنائے۔ جوابی اننگز میں اتراکھنڈ کی ٹیم 65 رنز پر پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی۔جھارکھنڈ کے لیے کپتان منیش نے شاندار اننگز کھیلی اور وکاس یادیو نے 36 رنز بنائے اور تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔اب جھارکھنڈ کی ٹیم چوتھا قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جائے گی جو 15 سے 25 اکتوبر تک راجستھان کے ادے پور میں کھیلا جا نے والاہے۔جھارکھنڈ کی تاریخی جیت پر تنظیم کے صدر جتیندر سنگھ، ڈی ڈی سی کے قومی سکریٹری روی کانت چوہان، جھارکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ارچیت آنند، نائب صدر سرف عالم، جگو، وارث قریشی، آفتاب عالم، مکیش کمار دوبے، محمد شاہد، تبریز انصاری زاہد انصاری عالم نے ٹیم کو مبارکباد دی۔جھارکھنڈ ڈس ایبلڈ کرکٹ کی جیت پر تمام کھلاڑی بہت خوش ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ ہم ادے پور نیشنل ٹورنامنٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔