ڈگواڈیہہ سب ڈویژن کے تحت 180 بجلی صارفین میں بجلی کے بل معافی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے
جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد،: جھریا کی ایم ایل اے محترمہ پورنیما نیرج سنگھ نے جھارکھنڈ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے بینر تلے ٹاٹا آڈیٹوریم، جاماڈوبامیں بجلی کے بل معافی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ’مکھیہ منتری انرجی ہیپی نیس اسکیم‘ کے تحت، ایم ایل اے نے ڈگواڈیہہ سب ڈویژن کے تحت 180 بجلی صارفین میں بجلی کے بل معافی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ سب سے پہلے، بجلی کے جنرل منیجر اشوک کمار سنہا نے پروگرام میں ایم ایل اے کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔ اس پروگرام میں جاماڈوبا، پھسبنگلا، ڈگواڈیہہ، پاتھرڈیہہ وغیرہ علاقے کے تقریباً 180 بجلی صارفین جو ماہانہ 200 یونٹ اور سالانہ 2,400 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ان کو مکھیہ منتری انرجی ہیپی نیس اسکیم کے تحت ایم ایل اے کے ذریعہ بجلی کے بل معافی کا سرٹیفکیٹ تقسیم کیا گیا۔ ایم ایل اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ جھریا میں کل 9841 بجلی صارفین کے بجلی کے بل محکمہ کی طرف سے معاف کر دیے گئے ہیں۔ یہ بل معافی ضرورت مند لوگوں کا کیا گیاہے۔ ایم ایل اے نے بجلی کے استعمال میں محتاط رہنے کی بات بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بجلی کا استعمال ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے اور استعمال میں نہ ہونے پر بلب، پنکھے، کولر وغیرہ کو بند کر دینا چاہیے۔ بجلی کی بچت ہمارے اور ہمارے آنے والے کل کے لیے محفوظ رہے گی۔ اس لیے ہمیں بجلی کے ضیاع سے بھی بچنا ہوگا۔ پروگرام میں الیکٹریکل سپرنٹنڈنگ انجینئر ایس کےکشچپ، الیکٹریکل ایگزیکٹیو انجینئر ویشیشور مرانڈی، الیکٹریکل اسسٹنٹ انجینئر آلوک کرکیٹا، سبکدوش ہونے والے کونسلر آفتاب انصاری، چھوٹے لال مہتو، صدام حسین، پرمانند پرساد، مہیپ سنگھ، چرنجیت سنگھ، چھوٹو، انظیر خان، بابو، راجو کنڈو، شنٹو سنگھ، لڈن، امیت آریان سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔