سری نگر، 25 اکتوبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بارہمولہ حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں خونریزی کو ختم کرنے کے لیے امن اور بھائی چارے کے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا: ’ہم پاکستان میں شامل نہیں ہوئے کیا ہم سے اسی کا بدلہ لیا جا رہا ہے‘ موصوف صدر نے ان باتوں کا جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا: ’ کشمیر میں خونریزی کو ختم کرنے کے لیے امن اور بھائی چارے کے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’یہ حملے گذشتہ تیس برسوں سے ہو رہے ہیں،ہم پاکستان میں شامل نہیں ہوئے کیا اسی کا بدلہ لیا جا رہا ہے پاکستان کو اپنے مسائل کی طرف دھیان دینا چاہئے‘۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ’ہمارا معاشرہ تباہ ہو رہا ہے یہاں غریبی بڑھ رہی ہے کیا پاکستان یہ نہیں دیکھ رہا ہے‘۔انہوں نے کہا: ’میری پاکستان سے گذارش ہے کہ یہ وہ بند کرے تم برباد ہوئے ہی ہو ہم کو بھی تباہ کر رہے ہو‘۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بارہمولہ حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجی جوانوں اور مقامی پورٹروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کشمیر میں خونریزی کو ختم کرنے کے لیے امن کے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
مقالات ذات صلة











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593108