جموں،17 اکتوبر (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کے ساتھ گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے گرسائی علاقے کوجمعرات کی صبح محاصرے میں لے کر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کے بارے میں اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام گرسائی کے مہرا شاستر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا: ’اس دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے تلاشی ٹیم پر گولیاں چلائیں، جوانوں نے اس کا جواب دیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان مختصر تصادم چھڑ گیا‘۔ان کا کہنا ہے:’دہشت گردوں کی تلاش کے لئے جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کو تعینات کر دیا ہے جبکہ صبح ایک ہیلی کاپٹر کو بھی جنگلاتی علاقے میں منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو پوری طرح سے گھیرا گیا ہے فورسز کی مزید کمک کو طلب کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر:گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد پونچھ میں فورسز کا تلاشی آپریشن جاری
مقالات ذات صلة











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593108