لندن، 14 جنوری (ہ س)۔ انگلش تیز گیندباز جیمز اینڈرسن اپنا پیشہ ورانہ کیریئر دوبارہ شروع کریں گے۔ وہ لنکاشائر کے ساتھ ایک سال کے معاہدے میں توسیع پر راضی ہونے کے بعد ایک دہائی سے زائد عرصے میں اپنا پہلا ٹی 20 میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔اینڈرسن جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے الوداعی ٹیسٹ میچ کے بعد سے نہیں کھیلے ہیں، جس کے بعد وہ کنسلٹنٹ کے طور پر انگلینڈ کے بیک روم اسٹاف میں شامل ہوگئے۔ کھیل جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد انہوں نے دسمبر میں آئی پی ایل کی نیلامی میں حصہ لیا۔ حالانکہ انہیں کوئی خریدار ملا اور اب انہوں نے ای سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی میعاد ختم ہونے کے بعد کاوئنٹی چیمپئن شپ اور ٹی 20 بلاسٹ میں کھیلنے کے لیے لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔اینڈرسن نے ایک بیان میں کہا، ’’میں لنکاشائر کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کرنے اور اگلے سیزن میں دوبارہ پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلنا شروع کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ جب سے میں نوعمر تھا اس کلب نے میری زندگی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے، لہٰذا ریڈ روز پہننے اور سرخ اور سفید گیند دونوں طرح کی کرکٹ میں ٹیم کی مدد کرنے کا موقع ملنا ایک ایسا موقع ہے جس کا میں واقعی انتظار کر رہا ہوں۔‘‘وہ اس وقت ہندوستان کے محدود اوورز کے دورے سے قبل انگلینڈ کے تیز گیند بازوں کے ساتھ ابوظہبی میں ہیں اور انہوں نے ٹیلنڈرز پوڈ کاسٹ پر انکشاف کیا کہ وہ اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ان کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔
8
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے انگلینڈ کو 21 رن سے دی شکست
میلبورن، 14 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے ایلیس پیری (60) کی شاندار بلے بازی کے بعد...
بمراہ اور سدرلینڈ نے ‘پلیئر آف دی منتھ ‘ کا ایوارڈ جیتا
دبئی، 14 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور آسٹریلیائی آل راؤنڈر اینابیل سدرلینڈ کو آئی...
روہت نے اپنی فارم کو بہتر بنانے کیلئے ممبئی کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس کی
ممبئی، 14 جنوری (یو این آئی) آؤٹ آف فارم ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 23 جنوری سے...
دیوگھر اسمبلی حلقہ میں جھارکھنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں وزیر حفیظ الحسن انصاری نےشرکت کی
جدید بھارت نیوز سروس دیو گھر، 14جنوری:دیوگھر اسمبلی حلقہ جسیڈیہہ کے سنتھالی چٹرجی گراؤنڈ میں ماں منسا کلب کے زیر...