International

اسرائیل پر حماس کے حملے کو ایک سال مکمل

16views

یو این سکریٹری جنرل کی یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کی اپیل

1200 شہریوں کی ہلاکت پر اسرائیل کی جوابی کارروائی میں اب تک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

تل ابیب، 6 اکتوبر (ہ س)۔ اسرائیل پر حماس کے حملے کو ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی مغربی ایشیا میں شدید جنگ چھڑنے کا خطرہ بدستور برقرار ہے۔ دریں اثنا اتوار کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک پیغام جاری کیا جس میں حماس سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنے کی اپیل کی گئی۔ انہوں نے بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کو یرغمالیوں سے ملاقات کی اجازت دینے کی بھی اپیل کی ہے۔ایکس پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے نے روح کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس دن ہم ان تمام لوگوں کو یاد کرتے ہیں جو مارے گئے۔قابل ذکر ہے کہ 3 اکتوبر کو اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونی گوٹیرس کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی لگا کر پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے انٹونیو پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ایران اور حماس کے حملے کی مذمت نہیں کی تھی۔ اگر کوئی شخص ایسے واقعے پر کسی کی مذمت نہیں کرتا تو اسے ہمارے ملک میں داخل ہونے کا کوئی حق نہیں ہے۔اس دوران اسرائیل 7 اکتوبر کی برسی کے پیش نظر بہت محتاط ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل کے مطابق اس خاص دن پر بعض افواج کی جانب سے حملے کا امکان ہے جس کے لیے اسرائیل ہر طرح سے تیار ہے۔ہفتے کی رات بھی بیروت میں اسرائیلی حملے جاری رہے۔ اسے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چار روز قبل جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے حزب اللہ کے 400 سے زائد جنگجووں کو ہلاک کیا ہے۔ فورسز نے زمینی اور فضائی حملوں میں تقریباً 440 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جن میں مختلف صفوں کے 30 کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے لوگوں سے بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں کو خالی کرنے کی نئی اپیل کی ہے۔دریں اثناء قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہاشم صفی الدین بھی مارے جاچکے ہیں۔ انہیں حزب اللہ کے مہلوک رہنما سید حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ہاشم صفی الدین جمعہ سے رابطہ سے باہر ہیں۔ حزب اللہ کے خلاف اپنی مہم میں اسرائیل نے جمعرات کی شب بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر ایک بڑا حملہ کیا جس کا ہدف شاید صفی الدین تھا۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے جنگجووں نے اسرائیل پر حملہ کر کے تقریباً 1200 افراد کو ہلاک اور بڑی تعداد میں اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے کے لیے شروع ہوئی اسرائیل کی مہم گزشتہ ایک سال میں مسلسل پھیل رہی ہے۔اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کی جوابی کارروائی میں اب تک 41 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ غزہ کی پٹی خاص طور پر متاثر ہوئی جہاں سے لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔غزہ پٹی میں مسلسل کارروائیوں کے درمیان اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ایران اور اسرائیل حزب اللہ کے کمانڈر نصر اللہ اور بیشتر اعلیٰ کمانڈروں کی ہلاکت کے بعد ایک دوسرے سے لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.