کتابیں ہمیشہ علم اور فکر کی ترقی کی بنیاد رہی ہیں:محمد افشار عالم
جدید بھارت نیوز سروس
نئی دہلی، 16 اکتوبر:حکیم محمد سعید سنٹرل لائبریری جامعہ ہمدرد کے زیر اہتمام دو روزہ کتابی نمائش کا افتتاح کیا گیا اس دو روزہ (16-17 اکتوبر2024) افتتاحی پروگرام کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) محمد افشار عالم نے کیا اس موقع پر دہلی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس آلوک کمار نے بھی شرکت کی۔ مزید اس افتتاحی پروگرام میں شریک ہونے والے میں ڈاکٹر ایم۔ اے۔ سکندر (رجسٹرار)، ڈاکٹر۔ اختر پرویز (یونیورسٹی لائبریرین)، ڈینز، فیکلٹی ممبران اور لائبریری کے اور بھی اسٹاف موجود رہے۔ اس افتتاحی خطاب کے دوران پروفیسر (ڈاکٹر) محمد افشار عالم نے کہا کہ کتابیں ہمیشہ علم اور فکر کی ترقی کی بنیاد رہی ہیں۔ یہ نمائش ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے کہ آج کی تیز رفتار ڈیجیٹل دنیا میں تحریری لفظ ذہنوں کی تشکیل اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائبریریاں کسی بھی تعلیمی ادارے کا دل ہوتیں ہیں حکیم محمد سعید سنٹرل لائبریری اس نمائش جیسے اقدامات کے ساتھ بہترین وسائل تک کی رسائی میں تعلیمی برادری کو تقویت دینے میں اپنے عزم کو ثابت کرتا ہے۔ یہ نمائش دونوں دن صبح 10:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک کھلی رہے گی، جس میں فیکلٹی، ریسرچ اسکالرز، طلباء اور دوسرے اسٹاف کا بھی خیرمقدم کیا جائے گا۔ نمائش میں مختلف شعبوں پر محیط کتابیں ہونگی جیسے سائنس، نرسنگ، کیمیکل اینڈ لائف سائنسز، فارمیسی، یونانی میڈیسن، لاء، مینجمنٹ، کمپیوٹر سائنس، ماس کمیونیکیشن، اور سوشل سائنسز وغیرہ وغیرہ۔ اس نمائش میں 23 سے زیادہ پبلشرز؍ کتاب فروشوں نے علم و ادب کی وسیع پیمانے میں اسٹالز لگائے ہیں۔ اس تقریب کو پرجوش ردعمل ملا، اساتذہ اور نوجوان قارئین نے نمائش میں کتابوں کے متنوع ذخیرے میں بڑی دلچسپی کا اظہار کیا۔