International

شام میں عوام اور مظلوم کے شانہ بشانہ ہونا ہمارے لیے باعث ِ شرف ہے :ترکیہ وزیرخارجہ

49views

انقرہ، 06 جنوری (یواین آئی) ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین میں امن و انصاف قائم نہیں ہوتا اور غزہ میں پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے جاری نسل کشی کا سد باب نہیں ہوتا، ہمارے لیے سکون کا سانس لینا محال ہے۔حاقان فیدان نے نعدے میں منعقدہ آک پارٹی کے پروگرام سے خطاب کیا۔سالہا سال تک گرہیں باندھنے پر مبنی حکمت ِ عملی کے ذریعے شام کو امن و استحکام کی ماہیت دلانے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کرنے کا ذکر کرتے ہوئے فیدان نے کہا کہ” ہم نے ہمسائیگی اور بھائی چارے کے تقاضے پر عمل کیا ہے۔ شام میں عوام اور مظلوم کے شانہ بشانہ ہونا ہمارے لیے باعث ِ شرف ہے۔ انشااللہ شامی بھائی بہن درخشاں مستقبل اور امن و آشتی کے ماحول سے ہمکنار ہوں گے۔ ہم نہ صرف شام کی نئی انتظامیہ سے تعاون کر رہے ہیں، بلکہ بیک وقت عالمی برادری کو بھی اس عمل میں حصہ ڈالنے کی دعوت دے رہے ہیں۔”انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے اور پڑوسی ممالک دونوں میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، جب تک فلسطین میں امن و انصاف قائم نہیں ہوتا اور غزہ میں جاری نسل کشی ختم نہیں ہوتی، ہمارے لیے سکون کی نیند لینا حرام ہے۔فیدان نے اس طرف توجہ مبذول کرائی کہ ترک قوم کے لیے فلسطینی دعوی سر آنکھوں پر ہے: ” القدس پر قبضہ نہ ہونے کے لیے ہر کوئی کوششیں صرف کر رہا ہے دعا کر رہا ہے۔ جب تک یہ سچائی واضح ہے، ہمارے لیے بحیثیت ریاست، قوم اور سوچ ، فلسطین اور القدس کے حق بجانب دعوے سے دور رہنا ناممکن ہے۔ ہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس مقصد کے تحت اپنے تمام وسائل کو متحرک کرتے رہیں گے۔ “ہم تقاضے کے مطابق ان کوششوں کو زیادہ ہنر مندی، حکمت عملی اور بہترین طریقے سے کرتے رہیں گے۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.