غزہ 04 نومبر (ایجنسی) اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرنے کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کرنے کے بعد انروا نے خبردار کیا ہے کہ یہ پابندی جنگ زدہ غزہ میں انسانی ہمدردی کے کاموں کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان جوناتھن فولر نے کہا ہے کہ اگر اس قانون پر عمل درآمد ہوتا ہے تو یہ ممکنہ طور پر غزہ میں بین الاقوامی انسانی آپریشن کے خاتمے کا سبب بنے گا جس میں انروا ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔خطے میں انروا کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے وضاحت کی کہ اسرائیل کے ساتھ 1967 میں طے پانے والے معاہدے نے ایجنسی کو مشرقی القدس، مغربی کنارے اور غزہ میں کام کرنے کی اجازت دی تھی۔ اس معاہدے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ بہت خطرناک ہے۔ لیکن انہوں نے واضح کیا کہ ایجنسی کو ابھی تک اسرائیلی پیغام موصول نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے العربیہ کو بیانات میں مزید کہا کہ اگر اس فیصلے کو اس کے عملی اقدامات (بینکنگ لین دین کو روکنا، اس کے کارکنوں کے لیے ویزا روکنا ) کے ساتھ نافذ کیا گیا تو اس کے زمینی طور پر تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انروا غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے لائف لائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ انروا کی جگہ نہیں لے سکتا۔امریکہ نے گذشتہ ماہ تل ابیب کو ایجنسی پر پابندی عائد کرنے کے خلاف متنبہ کیا تھا اور پٹی میں انسانی اور خوراک کی امداد کے داخلے میں سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ غزہ کی پٹی میں بھوک اور قحط کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔یاد رہے اسرائیل اور یو این آر ڈبلیو اے کے درمیان تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں لیکن غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ تیزی سے بگڑ گئے ہیں ، اسرائیل کئی بار اقوام متحدہ کی ایجنسی کو ختم کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے اور اس کے بعض ملازمین پر حماس کے ساتھ تعاون کا الزام لگا چکا ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں کنیسٹ نے بھاری اکثریت سے اسرائیل، مغربی کنارے اور غزہ کے اندر انروا سرگرمیوں پر پابندی لگانے والے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی تھی۔
68
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...
نیتن یاہو ٹرمپ سے بات چیت کیلئے امریکہ کا دورہ کریں گے
تل ابیب، 02 فروری (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے...