تل ابیب، 13 اکتوبر (یواین آئی) اسرائیلی فورسزنے رات کی تاریکی میں غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری کرکے 30 فلسطینیوں کو جاں بحق کردیا، حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رات گئے اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جبالیہ کیمپ پر حملے کیے، جہاں ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔رائٹر کی رپورٹ کے مطابق جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں 30 فلسیطنی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ حملے کے نتیجے میں 4 گھروں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔طبی ماہرین نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 61 فلسطینی جاں بحق ہوئے اور ان میں نصف اموات شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں ہوئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہلال احمر کے اسکول پر اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل نے گزشتہ روز مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والا ایک اسکول بھی شامل ہے۔غزہ کے سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی کواڈ کاپٹر ڈرون نے اس اسکول پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 42 ہزار 126 فلسیطنی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
41
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے
نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یواو...
روس نے بین البرا عظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے؛ یوکرین کا دعویٰ
روس نے ایک ہائپر سونک میزائل اور سات کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں جن میں سے چھ کو مار...
امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور اقوام متحدہ نے ہانگ کانگ میںجمہوریت کے حامی رہنماؤں کو سخت سزا دینے کی مذمت کی
بیجنگ ۔ 21؍ نومبر۔ ایم این این۔ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر...
جنگ کو روکے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا: حماس
غزہ، 21 نومبر (یو این آئی)حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی...