Jharkhand

اصلاح ملت نے حکومت بہار سے درگا پوجا دسہرہ کی چھٹی کی مانگ کی

17views

حاجی پور ،6؍اکتوبر(راست) اصلاح ملت کمیٹی ویشالی کے صدر محمد عظیم الدین انصاری ، ڈاکٹر عظیم انصاری ،ڈاکٹر جمال انصاری ، محمد افروز عالم ، محمد نصر امام ،محمد صدام حسین نے الگ الگ بیان جاری کر حکومت بہار کے معمر وزیر اعلی نتیش کمار، وزیر تعلیم سنیل کمار اور محکمہ تعلیم کے سیکریٹری سے درگا پوجا دسہرہ کی چھٹی فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ درگا پوجا دسہرہ بھکتی کا ہے اور مرد وخواتین آستھا و عقیدت کے ساتھ مناتی ہے ،اس میں اساتذہ کی بھی شامل ہیں، آستھا و عقیدت کی بنیاد پر انگریزی حکومت سے ہی دس دنوں کی چھٹی دی جاتی رہی ہے مگر اس سال محکمہ تعلیم نے تین دنوں کی چھٹی کا اعلان کیا ہے جو مناسب نہیں ہے ۔انھیں قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دس دنوں کی چھٹی کا اعلان بچے ہوئے ایام کے اندرکرے۔ کہا کہ چھٹی نہیں ملنے کی وجہ کر اساتذہ کرام میں کافی مایوسی و بےچینی دیکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور استاد دونوں کی ہماری زندگی میں بڑی اہمیت ہوتی ہے ،آج تہواروں پر چھٹی نہیں دے کر وقار کو مجروح کیا جا رہاہے۔ یا درہے استاد کا رتبہ بہت بلند ہے جو قومیں استاد کی عزت نہیں کرتے وہ قوم کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.