تہران، 2 نومبر (یو این آئی) ایرانی رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے کہا کہ وہ اسرائیل اور امریکہ دونوں کو ایران کے خلاف ان کے اقدامات کا قطعی طور پر سخت جواب دیں گے۔ ایرانی مذہبی رہنما اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے 1979 میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کی سالگرہ کے موقع پر منائے جانے والے “قومی طلبہ دن” کے موقع پر تہران میں اپنی رہائش گاہ پر طلبہ کے ایک بڑے گروپ کو شرفِ ملاقات بخشا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ اس وقت ایران میں امریکی سفارتخانے کو جاسوسی کے گھڑ کے طور پر استعمال کیا گیا، “امریکی سفارت خانہ نہ صرف ایک سفارتی اور معلوماتی مرکز تھا، بلکہ ایران کے خلاف اندرونی اشتعال انگیزی کا ایک ذریعہ بھی تھا، یہ قائد آیت اللہ روح اللہ خمینی کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے زیر مقصد منصوبہ کار ایک سنٹر بھی تھا۔ خطے میں اسرائیل کے اقدامات اور 26 اکتوبر کو ایران پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا: “دشمن، صیہونی حکومت اور امریکہ دونوں کو جان لینا چاہیے کہ انہیں ایران، اس کے عوام اور مزاحمتی محاذ کے خلاف ان کی کاروائیوں کا سختی سے جواب ملے گا۔” خامنہ ای نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ”یقیناً، آج عالمی نظام پر حکمرانی کرنے والے مجرمانہ کاروائیوں کے ذریعے ایرانی قوم اور ملکی حکام کی عوامی تحریک کو کسی بھی طرح ناکام نہیں بنا سکیں گے۔
20
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی ترقی کا اوسط کورونا سے قبل کے مقام تک نہیں پہو نچا
جی- 20 کے رکن ممالک نے ٹرائیکا کی مشترکہ قرارداد کی حمایت کی ریو ڈی جنیرو، 20 نومبر (یو این...
وزیر اعظم مودی نےگیانا میں ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کی
بارباڈوس۔20؍ نومبر۔ ایم این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز گیانا میں ہندوستانی ڈائاسپورا ممبران -- جن...
اسرائیل کا لبنان پر فاسفورس بموں سے حملہ
جوابی حملے میں صہیونی فوجی مارا گیا بیروت، 20 نومبر (یو این آئی) اسرائیل نے لبنان میں فاسفورس بموں سے...
دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر آ گئی
پوتن نے نئی ایٹمی پالیسی پر دستخط کر دئیے ماسکو، 20 نومبر (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن...