رشبھ پنت سب سے مہنگے کھلاڑی رہے، 13 سالہ ویبھو رگھوونشی سب سے کم عمر کھلاڑی نیلامی کے دوسرے روز 110 کھلاڑیوں کی بولی لگی
جدہ، 24 نومبر (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے لیے دو روزہ میگا نیلامی سعودی عرب کے جدہ میں نیلامی کے دوسرے دن کی تکمیل کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگئی۔ دوسرے روز فرنچائزی ٹیموں نے مجموعی طور پر 110 کھلاڑیوں کو خریدا۔ اس دوران کچھ نوجوان کھلاڑیوں پر پیسے کی بارش ہوئی، جب کہ کچھ مشہور کھلاڑی انسولڈ ہی رہ گئے۔اس دو روزہ نیلامی میں جہاں ٹیموں نے پہلے دن 467.95 کروڑ روپے خرچ کر کے 72 کھلاڑی خریدے وہیں دوسرے دن فرنچائزی مالکان نے 110 کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں میں شامل کرنے کے لیے 171.2 کروڑ روپے خرچ کیے۔ اس طرح کل 182 کھلاڑی فروخت ہوئے، جن پر 639.15 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ ان میں 62 غیر ملکی کھلاڑی ہیں اور 8 بار آر ٹی ایم (رائٹ ٹو میچ) کا عمل کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا۔ اس دوران بہار سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ ویبھو سوریہ ونشی نیلامی میں فروخت ہونے والے سب سے کم عمر کھلاڑی تھے، راجستھان رائلز نے انہیں 1.10 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ جبکہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اس سال کی نیلامی میں سب سے مہنگے کھلاڑی رہے، انہیں لکھنئو سپر جائنٹس نے 27 کروڑ روپے میں خریدا۔آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے نوجوان کھلاڑی کی نیلامی میں کچھ حیران کن باتیں بھی سامنے آئیں۔ اس میں آئی پی ایل کی پہچان بننے والے کھلاڑیوں کے لیے کسی ٹیم کی جانب سے کوئی بولی نہیں لگائی گئی۔ اس میں ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، جونی بیرسٹو، پرتھوی شا، شاردول ٹھاکر اور ڈیرل مچل نمایاں تھے۔ ہندوستان کے علاوہ دیگر ممالک کے دو ان کیپڈ کھلاڑیوں کے لیے بھی بولیاں لگائی گئیں۔ سری لنکا کے ایشان ملنگا اور نیوزی لینڈ کے بیون جان جیکب صرف دو ان کیپڈ غیر ملکی کھلاڑی تھے جنہیں فرنچائزی نے شامل کیا۔دو دن کی جدوجہد کے بعد ٹیموں کی پوزیشن-
چنئی سپر کنگز: 25 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
بلے باز- رتوراج گائیکواڑ، ایم ایس دھونی، ڈیون کونوے، راہل ترپاٹھی، ونش بیدی، آندرے سدھارتھ۔
آل رائونڈر– آر اشون، وجے شنکر، سیم کرن، انشو لل کمبوج، دیپک ہڈا، جیمی اوورٹن، رام کرشن گھوش، شیون دوبے اور رویندر جڈیجہ۔
گیندباز- خلیل احمد، نور احمد، مکیش چودھری، گرجپنیٹ سنگھ، ناتھن ایلس، کملیش ناگرکوٹی اور شریش گوپال۔
دہلی کیپٹلس: 23 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
بلے باز- کے ایل راہل، ہیری بروک، جیک فریزر میک گرک، سمیر رضوی، فاف ڈوپلیسی، ڈوناوان فریرا، ابھیشیک پورل، ٹرسٹن اسٹبس ۔
آل راونڈر – کرونا نائر، آشوتوش شرما، درشن نالکنڈے، وپراج نگم، اجے منڈل، منونتھ کمار، تریپورنا وجے، مادھو تیواری اور اکشر پٹیل۔
گیندباز- مچل اسٹارک، ٹی نٹراج، موہت شرما، مکیش شرما، دشمنتھ چمیرا اور کلدیپ یادیو۔
گجرات ٹائٹنز: 25 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
بلے باز – شبھم گل، جوس بٹلر، کمار کشاگر، انج راوت، شیرفن ردرفورڈ اور گلین فلپ۔
آل راونڈر- نشانت سندھو، مہیپال لورمر، واشنگٹن سندر، جیرالڈ کوٹزے، محمد ارشد خان، کریم جنت، بی سائی سدرشن اور شاہ رخ خان۔
گیندباز- کگیسو رباڈا، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، مانو ستھر، گرنور سنگھ برار، سائی کشور، ایشانت شرما، جینت یادو، کلونت کھجرولیا، راہل تیوتیا اور راشد خان۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز: 21 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں 8 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
بلے باز – رنکو سنگھ، کوئنٹن ڈی کاک، رحمان اللہ گرباز، انگکریش رگھوونشی، روومن پاول، منیش پانڈے، لاونیت سسودیا اور اجنکیا رہانے۔
آل راونڈر – وینکٹیش ایر، انکول رائے، معین علی، رمندیپ سنگھ اور آندرے رسل۔
گیندباز- اینریک نورکیا، ویبھو اروڑہ، مینک مارکنڈے، اسپینسر جانسن، عمران ملک، ہرشت رانا، سنیل نارائن اور ورون چکرورتی۔
لکھنؤ سپر جائنٹس: 24 ٓٓکھلاڑیوں کے اسکواڈ میں 6 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
بلے باز- رشبھ پنت، ڈیوڈ ملر، ایڈن مارکرم، عبدالصمد، آرین جوئل، ہمت سنگھ، میتھیو بریجکے اور نکولس پورن۔
آل راونڈر- مچل مارش، دگویش سنگھ، یوراج چودھری، ارشین کلکرنی اور آیوش بڈونی۔
گیندباز– اویش خان، آکاش دیپ، ایم سدھارتھ، شہباز احمد، آکاش سنگھ، شمر جوزف، پرنس یادیو، راج وردھن ہنگرگیکر، مینک یادیو، محسن خان اور روی وشنوئی۔
ممبئی انڈینز: 23 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں 8 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
بلے باز – روہت شرما، سوریہ کمار یادیو، روون منز، ریان رکلٹن، ول جیکس، سریجیت کرشنن اور تلک ورما۔
آل راونڈر – نمن دھیر، کرن شرما، مچل سینٹنر، راج انگد باوا، ارجن تیندولکر، وگنیش پتھور اور ہاردک پانڈیا۔
گیندباز- ٹرینٹ بولٹ، دیپک چاہر، اللہ غضنفر، اشونی کمار، ریس ٹوپلی، وینکٹ ستیانارائن، لیزرڈ ولیمز اور جسپریت بمراہ۔
پنجاب کنگز: 25 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں 8 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
بلے باز- شریش ایر، وشنو ونود، ششانک سنگھ، پربھسمرن سنگھ، پائیلا اویناش، جوش انگلش، ہرنور پنو اور سوریانش سیدھے۔
آل راونڈر – مارکس اسٹونیس، گلین میکسویل، نہر وڈھیرا، مارکو جانسن، عظمت اللہ عمرزئی، پریانشا آریا، ایرون ہارڈی اور مشیر خان۔
گیندباز- ارشدیپ سنگھ، یجویندر چلہ، کلدیپ سین، لوکی فرگوسن، ہرپریت برار، ویشاک وجے کمار اور یش ٹھاکر۔
راجستھان رائلز: 20 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں 6 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
بلے باز- سنجو سیمسن، نتیش رانا، دھرو جورل، ریان پراگ، یشسوی جیسوال، شمرن ہیٹمائر، شبھم دوبے، ویبھو سوریا ورشی اور کنال راٹھور۔
آل راونڈر – جوفرا آرچر، وینندو ہسرنگا اور یودھویر سنگھ۔
گیندباز- مہیش تکشنا، آکاش مدھوال، کمار کارتیکیا سنگھ، تشار دیشپانڈے، فضل حق فاروقی، کوئینا ایمپاکا، اشوک شرما اور سندیپ شرما۔
رائل چیلنجرز بنگلور: 22 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں 8 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
بلے باز – رجت پاٹیدار، وراٹ کوہلی، لیم لیونگسٹن، فل سالٹ، جیتیش شرما، ٹم ڈیوڈ، دیو دت پڈیکل اور سواستیک چکارا۔
آل راونڈر – کرونل پانڈیا، سوپنل سنگھ، روماریو شیفرڈ، منوج بھنڈاگے، جیکب بیتھل اور موہت راٹھی۔
گیندباز – جوش ہیزل ووڈ، رسیک دھر، سویش شرما، بھونیشور کمار، نووان تشارا، لنگی اینگیدی، ابھینندن سنگھ اور یش دیال۔
سن رائزرز حیدرآباد: 20 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
بلے باز – ایشان کشن، انیکیت ورما، سچن بیبی، ہینرک کلاسن اور ٹریوس ہیڈ۔
آل راونڈر – اتھروا تائیڈے، ابھینو منوہر، بریڈن کارس، کمندو مینڈس، ابھیشیک شرما اور نتیش کمار ریڈی۔
گیندباز- محمد شمی، ہرشل پٹیل، راہل چاہر، ایڈم زمپا، سمرن جیت سنگھ، ذیشان انصاری، جیدیش انادکٹ، ایشان ملنگا اور پیٹ کمنز۔