Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalغزہ پٹی میں جنگ کے نتیجے میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے...

غزہ پٹی میں جنگ کے نتیجے میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے موت کا  خطرا لاحق : ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پٹی میں جاری جنگ کے نتیجے میں وہاں کی آبادی کو بمباری سے زیادہ بیماریوں سے موت کے خطرات لاحق ہیں۔ غزہ کے مکینوں کو خوفناک بمباری، محاصرے اور بیماریوں کے سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ غزہ کے باشندوں کی بڑی تعداد کو بمباری سے زیادہ بیماریوں سے مرنے کا خطرہ ہے۔ اگر صحت کے نظام کو تیزی سے معمول پرنہ لایا جا سکا تو آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان مارگریٹ ہیرس نے مزید کہا کہ ’’بالآخر اگر ہم صحت کے اس نظام کو دوبارہ فعال نہ کر سکے تو ہم بمباری سے زیادہ لوگوں کو بیماری سے مرتے ہوئے دیکھیں گے۔‘‘انہوں نے شمالی غزہ میں الشفاء ہسپتال کے منہدم ہونے کو ایک ’’المیہ‘‘ قرار دیا اور اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اس کے طبی عملے کی حراست میں لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے نفاذ اور غزہ پٹی میں امداد کے داخلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ’’صحیح سمت میں ایک قدم‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے’ایکس‘پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا کہ ’’ہم شہریوں کی تکالیف کو ختم کرنے کے لیے ایک پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات