Friday, January 9, 2026
ہومInternationalکینیڈا میں 13 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت

کینیڈا میں 13 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت

اوٹاوا، 7 جنوری (یو این آئی) کینیڈا نے سیاحت کے فروغ اور عالمی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے 13 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے تحت متعدد کیریبین اور لاطینی امریکی ممالک کے شہری اب مخصوص شرائط پوری کرنے کی صورت میں بغیر ویزا کینیڈا میں انٹری دے سکیں گے۔رپورٹس کے مطابق کینیڈا نے اس کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (ای ٹی اے) پروگرام کی سہولت بھی مزید ممالک تک بڑھا دی ہے، جس کا مقصد قلیل مدتی دوروں کے لیے داخلے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔جن ممالک کو اس میں شامل کیا گیا ہے ان میں مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یوراگوئے شامل ہیں۔کیریبین ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے اس اقدام کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ان میں سے پانچ ممالک اس نئی فہرست میں شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ویزا فری داخلے کی یہ سہولت ان مسافروں کے لیے ہوگی جو ہوائی سفر کے ذریعے کینیڈا آئیں اور جنہوں نے گزشتہ 10 برسوں میں کبھی کینیڈین ویزا حاصل کیا ہو یا اس وقت ان کے پاس امریکا کا درست نان امیگرنٹ ویزا موجود ہو۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات