نوم پنہ، 7 جنوری (یو این آئی/شِنہوا) کمبوڈیا کی حکمراں کمبوڈین پیپلز پارٹی (سی پی پی) کے چیئرمین سمڈیچ ٹیچو ہن سین نے بدھ کو کہا کہ ان کا ملک تھائی لینڈ کے ساتھ جنگ بندی پر عمل درآمد اور دونوں ملکوں کے درمیان امن بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔حکمران جماعت کے چیئرمین اور کمبوڈیا کی سینیٹ کے اسپیکر مسٹر ہن سین نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان امن کی بحالی سے پورے خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا، “کمبوڈیا تمام دوست ممالک اور بین الاقوامی برادری، خاص طور پر امریکہ، چین اور آسیان کے رکن ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جس کی صدارت ملائیشیا کر رہے ہیں، ان کی شرکت اور پرامن حل کے حصول میں فعال تعاون کے لیے”۔قابل ذکر ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے تین ہفتوں کے تنازع کے بعد 27 دسمبر 2025 کو فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔
کمبوڈیا تھائی لینڈ کے ساتھ امن کی بحالی کے لیے پرعزم: سینیٹ کے صدر ہن سین
مقالات ذات صلة











Users Today : 89
Users Yesterday : 219
Users Last 7 days : 1309
Users Last 30 days : 1577
Users This Month : 1563
Users This Year : 1577
Total Users : 4563120