ہوانا، 17 مارچ (یو این آئی) کیوبا میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہو چکا ہے اور ایک کروڑ سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کو آزاد یا اپنے کنٹرول میں لے سکتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ کیوبا اس وقت ایک ’کمزور ملک‘ بن چکا ہے۔کیوبا کی حکومت کی جانب سے اس بیان پر فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔عرب میڈیا کے مطابق کیوبا کی سرکاری بجلی کمپنی ’یونین ناسیونال الیکٹریکا‘ کے مطابق قومی گرڈ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے، اب تک صرف دارالحکومت ہوانا کے تقریباً 5 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کی جا سکی ہے جبکہ اسپتالوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، یہ گزشتہ 4 ماہ میں تیسرا بڑا بلیک آؤٹ ہے۔رپورٹس کے مطابق کیوبا کو 9 جنوری کے بعد سے تیل کی کوئی بڑی سپلائی نہیں ملی، یہ صورتِ حال اس وقت پیدا ہوئی جب امریکہ نے ان ممالک کو بھی دھمکی دی جو کیوبا کو تیل فراہم کرتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا اس وقت شدید توانائی کے بحران، معاشی بدحالی اور سیاسی دباؤ کا شکار ہے جبکہ امریکی دھمکیوں نے صورتِ حال کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔
کیوبا میں بلیک آؤٹ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی قبضے کی دھمکی
مقالات ذات صلة









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593665