واشنگٹن، 10 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بال سونارو کے خلاف کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برازیل کے صدر لولاڈا سلوا کی جانب سے سابق صدر بلسونارو کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے، بال سونارو کو صدارتی الیکشن ہارنے کے باوجود اقتدار پر قابض رہنے کی سازش کے الزام کا سامنا ہے۔ برازیل کے صدر لولاڈا سلوا کے مطابق قانون سے بالاتر کوئی نہیں، کسی کی بھی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی، برازیلی صدر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل کو نسل کشی بھی قرار دے چکے ہیں۔
امریکی صدر کی برازیل پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی
مقالات ذات صلة









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593133