Monday, January 12, 2026
ہومInternationalبحرِ اوقیانوس میں امریکی کارروائی، روسی پرچم بردار تیل ٹینکر ضبط

بحرِ اوقیانوس میں امریکی کارروائی، روسی پرچم بردار تیل ٹینکر ضبط

، زیرِ حراست افراد میں ہندوستانی عملہ بھی شامل

دھرمشالہ، 11 جنوری (یو این آئی) ایک بڑے بین الاقوامی واقعے میں امریکی کوسٹ گارڈ نے شمالی بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم بردار تیل ٹینکر مارینیرا،جو پہلے بیلا 1 کے نام سے جانا جاتا تھا،کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اس کارروائی سے وینزویلا کی تیل برآمدات پر عائد امریکی پابندیوں سے جڑی عالمی جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔امریکی افواج کی جانب سے کیریبین سے نگرانی کے بعد، امریکی وفاقی عدالت کے وارنٹ کے تحت روکے گئے اس تیل بردار جہاز کو مبینہ طور پر وینزویلا کے خام تیل کی ترسیل سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا۔ مارینیرا کے ساتھ ساتھ ایک اور پابندیوں کی زد میں آئے تیل بردار جہاز کو بھی متعلقہ کارروائیوں میں قبضے میں لیا گیا۔امریکی حراست میں لیے گئے 28 عملے کے ارکان میں تین ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں، جن میں ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا کے پالم پور سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ رکشت چوہان بھی ہیں۔ چوہان نے حال ہی میں مرچنٹ نیوی میں شمولیت اختیار کی تھی اور یہ ان کی پہلی تعیناتی تھی۔چوہان کے والد رنجیت سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ جہاز کی ضبطی سے چند دن قبل بیٹے سے ان کا آخری رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ ان سے رابطہ قائم نہیں کر سکے، جس کی وجہ سے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات