واشنگٹن،12 مارچ (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے فون پر طویل اور اہم بات چیت کی تفصیلات بتا دیں۔وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کے دورہ چین کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدرٹرمپ 31مارچ سے 2 اپریل تک چین کادورہ کریں گے تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صدر ٹرمپ کا دورہ بیجنگ تک محدود ہو گا۔امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین پر نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کو نہیں معلوم کہ صدر ٹرمپ کیا چاہتےہیں اور کسی کو نہیں معلوم ٹرمپ کس ارادے سے چین جا رہے ہیں، ٹرمپ نے دورے کیلئے ابھی تک امریکی کاروباری شخصیات کو مدعو نہیں کیا۔نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ دورے پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کو دعوت نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔وائٹ ہاؤس کہہ چکا ہے کہ جب ضروری سمجھیں گے کاروباری شخصیات کودعوت نامےبھجوا دیں گے۔ چین کےصدر سےٹرمپ کی آخری ملاقات اکتوبرمیں جنوبی کوریامیں ہوئی تھی۔نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کارچین میں نئےمواقع کی تلاش میں ہیں۔
ٹرمپ کا دورہِ چین: ’کوئی نہیں جانتا ٹرمپ کس ارادے سے چین جارہے ہیں‘
مقالات ذات صلة









Users Today : 36
Users Yesterday : 293
Users Last 7 days : 1667
Users Last 30 days : 2518
Users This Month : 2504
Users This Year : 2518
Total Users : 4564061