Monday, January 19, 2026
ہومInternationalٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں...

ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے: سابق امریکی سفیر

سپریم لیڈر پر حملہ ایرانی قوم سے اعلانِ جنگ ہوگا: صدر پزشکیان کی وارننگ

واشنگٹن، 19 جنوری (یو این آئی) اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر نے دعویٰ کیا ہےکہ صدر ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دور صدارت میں اسرائیل میں امریکی سفیر تعینات تھے۔اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے کہا کہ صدر ٹرمپ آنے والے ہفتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔سابق امریکی سفیر کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر نے یہ الزام عائد کیا کہ ایران میں تشدد، مظاہروں اور قتل میں امریکی صدر ملوث ہیں۔ڈان شپیرو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق کہا کہ اب وہ 86 برس کے ہوچکے ہیں اور بیمار آدمی ہیں لہٰذا ایران کو اس وقت ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جلد امریکہ کا ایک بڑا بیڑا مشرق وسطیٰ میں موجود ہوگا جو ایران پر حملے کو نہ صرف آسان بنائے گا بلکہ ایران کے جواب کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں بھی مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایرانی فورسز پر مزید حملے کرسکتا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے والا کوئی بھی حملہ ایرانی قوم کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں دشمن کو خبردار کیا کہ ہمارے ملک کے عظیم رہنما پر حملہ ایرانی قوم کے ساتھ کھلی جنگ کے برابر ہوگا۔ایرانی صدر نے کہا کہ اگر ایرانی عوام کو زندگیوں میں مشکلات اور سختیوں کا سامنا ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ امریکی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے عائد کی گئی غیر انسانی پابندیاں ہیں۔واضح رہے کہ مسعود پزشکیان کا مذکورہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انٹرویو کے بعد سامنے آیا جو انہوں نے جریدے پولیٹیکو کو دیا۔انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رہنے کیلیے دنیا میں بدترین جگہ ہے اور اب ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک بھر میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والے جانی نقصان اور تباہی کے اصل ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات