واشنگٹن، 26 مارچ (یو این آئی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے ایران سے جاری جنگ کے ممکنہ عالمی معاشی اثرات کے پیش نظر متاثرہ ممالک کی مالی امداد کے امکانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق آئی ایم ایف اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ اگر جنگ جاری رہتی ہے تو کن ممالک کو نئی مالی معاونت کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے کنٹری ڈیسک کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف ممالک کی معاشی صورت حال، کرنٹ اکاؤنٹ اسٹیٹس اور ممکنہ فنڈنگ کی ضروریات پر تفصیلی تجزیاتی رپورٹ پیش کریں۔ ذرائع کے مطابق ادارے کی توجہ خاص طور پر ان ممالک پر مرکوز ہے جہاں پہلے سے آئی ایم ایف کے مالیاتی پروگرامز جاری ہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ بحران سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ایران جنگ کے اثرات:آئی ایم ایف کا متاثرہ ممالک کی مالی امداد کا جائزہ لینے کا فیصلہ
مقالات ذات صلة









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594226