Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalبگرام ائیر بیس پر ٹرمپ نے افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی...

بگرام ائیر بیس پر ٹرمپ نے افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

ہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے: افغان وزیر خارجہ کا جواب

واشنگٹن،21ستمبر(یو این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بگرام ائیر بیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو سخت الفاظ میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو سخت الفاظ میں دھمکی دی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر طالبان بگرام ائیر بیس امریکا کو واپس نہیں دیتے تو جنہوں نے اسے بنایا یعنی امریکا، تو بہت بر ا ہوگا۔ جس سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ٹرمپ ہی نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران ایک پریس کانفرنس میں پہلی بار یہ انکشاف کیا تھا کہ امریکہ بگرام ائیر بیس کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ائیر بیس اس لیے بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اُس مقام سے صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشت گردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں، بگرام ائیر بیس پر محدود تعداد میں امریکی فوج کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر افغانستان میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا۔صدر ٹرمپ نے بگرام ائیر بیس کے نقصان کو سابق صدر جوبائیڈن کی افغان پالیسی کی ناکامی سے جوڑتے ہوئے اُن پر سخت تنقید کی تھی۔یاد رہے کہ بگرام ائیر بیس جو افغانستان میں امریکی افواج کا سب سے بڑا اور مرکزی اڈہ تھا، 2001 کے بعد طالبان کے خلاف امریکی جنگ میں اہم کردار ادا کرتا رہا۔ تاہم، جولائی 2021 میں امریکی اور نیٹو افواج نے ایک افراتفری کے عالم میں یہ بیس خالی کر دیا تھا، جس کے بعد طالبان نے تیزی سے افغانستان پر کنٹرول حاصل کیا۔امریکی اور نیٹو افواج نے جولائی 2021 میں بگرام سے افراتفری کے عالم میں انخلا کیا جو ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے کا حصہ تھا۔یہ اس وقت ہوا تھا جب دوبارہ ابھرنے والے طالبان نے افغانستان کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور آخرکار پورے ملک پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ اقتدار میں واپسی کے بعد سے اس ایئربیس کے نقصان پر بار بار تنقید کی اور اسے اپنے پیش رو جو بائیڈن کی افغانستان سے امریکی انخلا کی حکمت عملی سے جوڑا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر بھی بات کی ہے۔انہوں نے کہا’ہم اس بارے میں بات نہیں کریں گے لیکن ہم اس وقت افغانستان سے بات کر رہے ہیں اور ہم اسے واپس چاہتے ہیں اور جلدی چاہتے ہیں، فوراً چاہتے ہیں۔ اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میں کیا کرنے والا ہوں۔
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ بگرام ایئر بیس تو دور کی بات ہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے۔امریکی صدر کے بیان کے جواب میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، امریکا افغانستان کو تسلیم کرے تب بھی ایک انچ زمین امریکا کے حوالے نہیں کریں گے۔ قبل ازیں افغان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کیلئے اپنی خودمختاری اور سرزمین اہم ہے دو طرفہ مذاکرات میں امریکا پر واضح کردیا۔ کہا دوحہ معاہدے میں طے ہوا تھا کہ امریکا دوبارہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔افغان ترجمان نے کہا کہ تمام ممالک سے متوازن معاشی مفاد پر مشتمل دوطرفہ تعلقات چاہتے ہیں۔ واشنگٹن کو ماضی کی ناکامیوں اور تجربوں کو دہرانے کے بجائے حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا چاہیے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات