ذرائع میں تنوع سے توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح: وزارت خارجہ
کینبرا، 5 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش کا ایک اہم موقع فراہم کرتے ہوئے ایمپلائر نومینیشن اسکیم (ای این ایس) ویزا متعارف کرایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سب کلاس 186 کے تحت درخواستوں کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، اس ویزا کے ذریعے وہ غیرملکی افراد جو کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے نامزد ہوں، آسٹریلیا میں مستقل طور پر رہائش اور ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔امیگریشن ماہرین کے مطابق ای این ایس ویزا سب کلاس 186 آسٹریلیا کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے۔اس ویزا کے تحت کامیاب امیدوار نہ صرف آسٹریلیا میں کام کر سکتے ہیں بلکہ انہیں مستقل رہائش، تعلیم، صحت اور سماجی سہولیات تک رسائی بھی حاصل ہوتی ہے۔حکام کے مطابق ویزا کے لیے امیدوار کو متعلقہ شعبے میں مہارت، مناسب تجربہ، انگریزی زبان پر عبور، صحت اور کردار سے متعلق شرائط پوری کرنا ہوں گی، درخواست دہندہ کی نامزدگی کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے ہونا لازمی ہے۔امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویزا پاکستانی ہنرمندوں، پروفیشنلز اور تجربہ کار کارکنوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو آسٹریلیا میں اپنا مضبوط مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔



