Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalدنیا اسرائیل سے ڈرنے کے بجائے اس کے اقدامات پر کھل کر...

دنیا اسرائیل سے ڈرنے کے بجائے اس کے اقدامات پر کھل کر بات کرے

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا دو ٹوک بیان

نیویارک،20ستمبر(ہ س)۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیلی ردعمل کے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسرائیل کی غزہ میں جنگ اور مغربی کنارے کو بتدریج ضم کرنے کی کوششوں پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔گوتیریس نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا’یہ خدشہ بے بنیاد ہے کہ سخت اقدام کرنے پر اسرائیل انتقامی عمل دے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ چاہے ہم کچھ کریں یا نہ کریں، یہ اقدامات بدستور چلتے رہیں گے۔ کم از کم عالمی دباؤ کے ذریعے انہیں روکنے کی کوشش کی جا سکتی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اسرائیلی حکومت کی پالیسی واضح ہے، جس کا مقصد غزہ کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور مغربی کنارے کو تدریجی طور پر اپنے کنٹرول میں لینا ہے۔سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ غزہ میں جنگ ختم کرے اور اس’بے مثال حملے‘ سے پیچھے ہٹے جس کی وہ دھمکیاں دے رہا ہے۔گوتیریس کے مطابق یہ سب سے زیادہ تباہی اور اموات ہیں جو میں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بننے کے بعد سے دیکھی ہیں، بلکہ شاید ان کی زندگی میں کسی خطے میں جنگ کے دوران یہ اموات دیکھی گئی ہیں۔ فلسطینی عوام کی مشکلات ناقابل بیان ہیں۔ وہ قحط، مؤثر طبی سہولیات کی کمی اور بے گھر ہو کر گنجان علاقوں میں بدترین حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔تاہم گوتیریس نے اسرائیل کے اقدامات کو ’نسل کشی‘ قرار دینے سے احتراز کیا، حالانکہ بعض اقوام متحدہ کی ایجنسیاں یہ اصطلاح استعمال کر رہی ہیں جسے اسرائیل سختی سے مسترد کرتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ’یہ قانونی تعین کرنا میری ذمہ داری میں شامل نہیں کہ آیا یہ نسل کشی ہے یا نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ الفاظ میں نہیں بلکہ زمینی صورتحال میں ہے، جو سب کے سامنے ہے‘۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات