واشنگٹن، 14 فروری (یو این آئی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو جرمنی لے جانے والا طیارہ “مکینیکل مسائل” کی وجہ سے واپس لوٹ گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے روبیو کے جرمنی کے دورے کے لیے ٹیک آف کرنے والے طیارے میں خرابی کے حوالے سے بیان دیا۔بروس نے کہا کہ آج شام میونخ کے لیے روانہ ہونے طیارے میں ایک میکینیکل مسئلہ سامنے آیا جس کی وجہ سے سیکرٹری خارجہ کو واپس لوٹنا پڑا۔بروس نے کہا کہ طیارہ میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز ایئر بیس پر واپس آگیا، انہوں نے مزید کہا کہ روبیو جرمنی اور مشرق وسطیٰ کے اپنے دوروں کے لیے کسی دوسرے طیارے کے ذریعے پرواز کریں گے۔
جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ کے طیارے میں خرابی، طیارے کو واپس لوٹنا پڑا
مقالات ذات صلة









Users Today : 61
Users Yesterday : 451
Users Last 7 days : 2750
Users Last 30 days : 5618
Users This Month : 5604
Users This Year : 5618
Total Users : 4567161