ہومInternationalاسرائیل کا جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے...

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

تل ابیب، 23 جون (یو این آئی) اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھنےکے لیےکارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم، وزیر دفاع اور فوجی سربراہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھنےکے لیےکارروائیاں جاری رکھےگی۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی شہریوں اور فوج کی سلامتی بنیادی اصول رہےگی، اس پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ خیال رہے کہ لبنان اسرائیل مذاکرات کا ایک اور دور آج واشنگٹن میں ہوگا اور بات چیت کا مقصد اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کرانا ہے۔دوسری جانب اس سے قبل امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران بات چیت میں حزب اللہ کا معاملہ ہنگامی ایجنڈے میں شامل ہے، اسرائیل تنازع بات چیت کے پہلے دن زیرِ غور آنا شيڈول ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات