Saturday, February 7, 2026
ہومInternationalامریکہ نے ہندوستان پر عائد 25 فیصد تعزیری درآمداتی ڈیوٹی اٹھا لی

امریکہ نے ہندوستان پر عائد 25 فیصد تعزیری درآمداتی ڈیوٹی اٹھا لی

واشنگٹن، 7 فروری (یو این آئی) امریکہ نے روس سے خام تیل کی خریداری پر ہندوستان پر گزشتہ سال اگست میں عائد 25 فیصد تعزیری درآمداتی ڈیوٹی کو واپس لے لیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلے میں 6 فروری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔ یہ حکم 7 فروری سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔اپنے حکم میں، انہوں نے کہا، “مجھے ہندوستان کی کوششوں کے بارے میں سینئر حکام سے اضافی معلومات اور سفارشات موصول ہوئی ہیں۔ خاص طور پر، ہندوستان نے روسی فیڈریشن سے تیل کی براہ راست یا بالواسطہ درآمدات کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے توانائی کی مصنوعات خریدے گا اور حال ہی میں اگلے 10 سالوں میں دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے امریکہ کے ساتھ ایک فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔”انہوں نے کہا کہ ان معلومات کی روشنی میں، ان کا خیال ہے کہ ہندوستان نے امریکی قومی ہنگامی صورتحال، خارجہ پالیسی اور اقتصادی معاملات سے نمٹنے کے لیے کافی کارروائی کی ہے۔ آرڈر میں کہا گیا کہ “اس کے مطابق، میں نے اضافی ٹیرف کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میری رائے میں، یہ تبدیلی ضروری ہے۔”قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اگست میں امریکہ نے ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد جوابی درآمداتی ڈیوٹی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ مزید برآں، اس نے روس سے خام تیل کی خریداری پر ہندوستانی مصنوعات پر اضافی 25 فیصد تعزیری ڈیوٹی عائد کی تھی۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہندوستان روس سے خام تیل خرید کر روس کی مالی مدد کر رہا ہے، اس رقم کا استعمال یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات