واشنگٹن، 11 جولائی (یو این آئی) وفاقی جج نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کے حکم کو روک دیا۔امریکی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیدائشی شہریت محدود کرنے والا حکم روک دیا، وفاقی جج جوزف لاپلانٹے نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر پر ملک گیر پابندی عائد کر دی ہے۔امریکی وفاقی جج نے کہا کہ اگر ٹرمپ کا حکم نافذ ہوتا تو بچوں کو امریکی شہریت سے محروم کیا جا سکتا تھا، یہ ناقابل تلافی نقصان ہے، صرف شہریت، ’یہ دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے ایگزیگیٹیو آرڈر کے تحت امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت صرف اسی صورت میں دی جانی تھی جب ان کے والدین میں سے ایک امریکی شہری یا قانونی رہائشی (گرین کارڈ ہولڈر) ہو۔ڈیموکریٹک زیر قیادت ریاستوں اور تارکین وطن کے حقوق کے حامیوں کے مطابق اگر یہ ملک بھر میں نافذ ہوتا ہے تو سالانہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نوزائیدہ بچوں کو شہریت سے محروم کر دیا جائے گا۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595232