Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalاقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا غزہ میں اب کوئی کردار نہیں:...

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا غزہ میں اب کوئی کردار نہیں: امریکہ

UN aid agency no longer has role in Gaza: US

واشنگٹن،25اکتوبر(ہ س)۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کا غزہ میں اب کوئی کردار نہیں ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انروا حماس کی ذیلی تنظیم کی طرح کام کر رہی تھی۔مارکو روبیو نے کہا کہ حماس مستقبل میں غزہ کے حکومتی سیٹ اپ کا حصہ نہیں ہوگی اور اسرائیل غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی ٹاسک فورس کا حصہ بنے والے ممالک کی رکنیت کو ویٹو کر سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ا?پ کے علم میں یہ بات پہلے سے ہے کہ انروا کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انروا غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی سی اہمیت رکھتی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات