UN aid agency no longer has role in Gaza: US
واشنگٹن،25اکتوبر(ہ س)۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کا غزہ میں اب کوئی کردار نہیں ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انروا حماس کی ذیلی تنظیم کی طرح کام کر رہی تھی۔مارکو روبیو نے کہا کہ حماس مستقبل میں غزہ کے حکومتی سیٹ اپ کا حصہ نہیں ہوگی اور اسرائیل غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی ٹاسک فورس کا حصہ بنے والے ممالک کی رکنیت کو ویٹو کر سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ا?پ کے علم میں یہ بات پہلے سے ہے کہ انروا کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انروا غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی سی اہمیت رکھتی ہے۔









Users Today : 60
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2094
Users Last 30 days : 3582
Users This Month : 3568
Users This Year : 3582
Total Users : 4565125