دمشق، 10 مئی (ہ س)۔ شام کے صدر احمد الشرع نے ہفتہ کو دارالحکومت دمشق میں واقع پیپلز پیلس میں لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزارتی وفود بھی موجود رہے۔ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا اور مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے اقتصادی و تجارتی تعاون کو آگے بڑھانا تھا۔ یہ معلومات شام کی نیوز ایجنسی ’ثنا‘ کی رپورٹ میں دی گئی ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق، دونوں رہنماوں نے علاقائی استحکام کو مضبوط کرنے اور مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے سیکورٹی کوآرڈینیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے وزیراعظم نواف سلام شام کے صدر احمد الشرع سے ایک سال پہلے ملے تھے۔ لبنان اور شام میں تب سے اب تک بہت کچھ بدل گیا ہے۔الجزیرہ کے مطابق، دونوں رہنماوں کے درمیان لبنان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر بھی بات چیت ہوئی۔ خاص بات یہ ہے کہ شام کبھی ایران اور اس کے اتحادی حزب اللہ کے درمیان زمینی راستے کا حصہ ہوا کرتا تھا۔ اسد حکومت کے خاتمے کے بعد اس میں بھاری کمی آئی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں شام نے کئی سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔ ان سرنگوں کا استعمال لبنان میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش کے لیے کیا جا رہا تھا۔ یہی نہیں، گزشتہ ہفتے حزب اللہ کے کئی ارکان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ لوگ شمالی اسرائیل پر راکٹ داغنے کی کوشش کر رہے تھے۔ شام اور لبنان کی حکومتیں اس وقت حزب اللہ پر لگام لگانے کی کوشش میں ایک ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ اس وقت شام کے 2,000 سے زائد قیدی لبنان میں زیرِ حراست ہیں۔ لبنان میں موجود شامی پناہ گزینوں کا مسئلہ بھی اہمیت کا حامل ہے۔
لبنان میں اب بھی 10 لاکھ سے زیادہ شامی شہری بے گھر افراد کے طور پر رہ رہے ہیں۔
لبنان کے وزیراعظم نے شام کے صدر سے ملاقات کی
مقالات ذات صلة









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594473