جاپان کے ایک مسافر طیارہ کی کاک پٹ والی کھڑکی میں ہفتہ کے روز دراڑ نظر آئی جس سے مسافروں میں افرا تفری کا ماحول پدیا ہو گیا۔ کھڑکی میں دراڑ کی خبر ملنے کے بعد پائلٹس نے آناً فاناً طیارہ کو واپس ایئرپورٹ کی طرف لوٹایا اور ایمرجنسی لینڈنگ کرائی۔ ایئرلائن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جاپان کی آل نپن ایئرویز کے بوئنگ 800-737 طیارہ کو کاک پٹ کی کھڑکی میں دراڑ کی وجہ سے واپس ایئرپورٹ پر لوٹنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طیارہ میں پائلٹ ٹیم کے چھ اراکین کے ساتھ مجموعی طور پر 65 لوگ سوار تھے۔ حالانکہ یہ طیارہ بوئنگ کے 737 میکس 9 ہوائی جہازوں میں سے نہیں تھا۔ گزشتہ ہفتہ الاسکا ایئرلائنس کے ایک نئے طیارہ کا دروازہ ہوا میں اچانک ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد سے یہ سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔
تلنگانہ میں شرمناک شکست کے بعد ’بی آر ایس‘ پھر سے ’ٹی آر ایس‘ بننے کی راہ تلاش کر رہا!
بہرحال، تازہ معاملہ میں کسی بھی مسافر کو کسی طرح کا نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے۔ ایئرلائنز کے ترجمان نے بتایا کہ دراڑ کی وہج سے طیارہ کا کنٹرول یا دباؤ متاثر نہیں ہوتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی ایئرلائنز ریگولیٹری نے جمعہ کو خود بوئنگ کی سخت نگرانی کرنے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی نئی سیکورتی جانچ کے لیے بوئنگ 737 میکس 9 ہوائی جہازوں کی گراؤنڈنگ کو غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دیا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593100