ہومInternationalپینٹاگون: کیوبا میں ممکنہ فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی...

پینٹاگون: کیوبا میں ممکنہ فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے

واشنگٹن، 16 اپریل (یو این آئی) امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پینٹاگون کیوبا میں ممکنہ فوجی چھاپے کی منصوبہ بندی کو تیز رہا ہے۔یو ایس اے ٹوڈے نے دو نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ٹرمپ انتظامیہ جزیرے پر فوجی کارروائی کا حکم دے جو کئی سالوں کے اقتصادی دباؤ کے بعد ممکنہ شدت کی نشاندہی کرتا ہے۔علیحدہ طور پر نیوز سائٹ زیٹیو نے منگل کو رپورٹ کیا کہ امریکہ میں حکام کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک نئی ہدایت دی گئی کہ کیوبا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کو تیز کیا جائے۔ پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ ہم مفروضی منظرناموں پر قیاس آرائی نہیں کریں گے ادارہ مختلف ہنگامی حالات کے لیے منصوبہ بندی کرتا ہے اور صدر کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے تیار رہتا ہے۔یہ رپورٹس اس کے بعد سامنے آئیں جب ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے بعد امریکہ کیوبا میں بھی کرسکتا ہے۔ اس سے قبل، ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ کیوبا کو “لے” سکتے ہیں یا “آزاد” کر سکتے ہیں۔ کیوبا کی نائب وزیر خارجہ انایانسی روڈریگز کامیخو نے اس سے قبل انادولو کو بتایا کہ ان کے ملک کا سیاسی نظام اور قیادت “بات چیت کے لیے دستیاب نہیں”، اگرچہ انہوں نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر مکالمے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے بہت سے معاملات ہیں یہ ایسے معاملات ہیں جن سے ہم تعاون کے ساتھ نمٹ سکتے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات