Tuesday, January 13, 2026
ہومInternationalایرانی قوم نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا

ایرانی قوم نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا

حکومت کے حق میں مظاہرے تاریخی ہیں: خامنہ ای

تہران، 13 جنوری (یو این آئی) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کےحق میں مظاہروں پر قوم کوخراج تحسین پیش کیا سپریم لیڈر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا، آج کی عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کوخاک میں ملادیا آیت اللہ خامنہ نے لکھا کہ غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں پر اندرونی کرائےکے ایجنٹوں سے عمل کراویا جانا تھا لیکن عظیم ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے اپنے عزم اور اپنی شناخت کا بھر پور اظہار کیا۔ آج کے مظاہرے امریکی سیاست دانوں کوخبردارکرنےکےلیےتھے۔خامنہ ای کا کہناتھا کہ امریکہ اپنے فریبی اقدامات روکے اور اپنےآلہ کاروں پربھروسہ کرنا چھوڑ دے، ایرانی قوم مضبوط،طاقتور، باخبر ہے، دشمن کوپہچانتی ہےاور ایران قوم دشمن کےخلاف ہمیشہ میدان میں موجود رہتی ہے۔یادر ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں ایرانی حکومت کے حق میں بڑا عوامی مظاہرہ ہوا جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرے میں شریک مرد و خواتین نے ایرانی پرچم اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات