ہومInternationalجنگ بندی کی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے...

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں: ایرانی فوج

تہران، 21 اپریل (یو این آئی)ایرانی فوج کی مشترکہ کمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل عبداللہی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل عبداللہی نے کہا ہے کہ ایران ناصرف عسکری میدان میں برتری رکھتا ہے بلکہ آبنائے ہرمز کے انتظام پر بھی اس کا کنٹرول مضبوط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکی صدر کو زمینی صورت حال کے بارے میں غلط بیانیہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔دوسری جانب ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دوبارہ حملوں کا امکان نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ غلام حسین محسنی کا کہنا ہے کہ ایران کو ہر صورتِ حال کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا چاہیے۔اس سے قبل پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ بڑی تہذیب کا حامل ملک دھمکی اور دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ یہ ایک اہم، اسلامی اور دینی اصول ہے، کاش امریکا اس بات کو سمجھتا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات