واشنگٹن، 3 فروری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں تاہم ہمارا بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صنعتوں کیلئے اہم معدنیات کا اسٹرٹیجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں امریکی بینک 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو رکوانے کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں، ہم نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائی ہیں۔صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین اور روس جنگ کے حوالے سے اچھی خبروں کیلئے پرامید ہوں، اس جنگ کی وجہ سے ہرماہ 25ہزار افراد جان سے مارے جارہے ہیں، پوتن اور زیلنسکی کے درمیان انتہا کی نفرت ہے جو باعث شرم ہے۔ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سخت کارروائی کے بعد ہی وینزوئیلا کی قیادت کا رویہ تبدیل ہوا ہے۔ ایران سے مذاکرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے بتایا کہ ہمارا بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے، تہران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اسٹیووٹکوف جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے جس میں ڈیل ہونے کی امید ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو ممکنہ حالات خراب ہوسکتے ہیں۔
امریکی بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے: صدر ٹرمپ
مقالات ذات صلة










Users Today : 28
Users Yesterday : 219
Users Last 7 days : 1359
Users Last 30 days : 1516
Users This Month : 1502
Users This Year : 1516
Total Users : 4563059